بنگلورو،21؍مارچ(ایس او نیوز) کورونا وائرس کے سبب کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی کروڑوں روپیوں کے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔پیر کو کے ایس آر ٹی سی کو3.9کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا۔مزید468 روٹس منسوخ کرنے کے سبب کے ایس آر ٹی سی کا نقصان 5.30کروڑروپیوں تک بڑھ گیا ہے۔
کے ایس آر ٹی سی کے ایک ترجمان نے کہا کہ توقع ہے مزیدروٹس منسوخ کئے جائیں گے۔کے ایس آر ٹی سی کی جانب سے 818شیڈول منسوخ کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اے ڈبلیو اے ٹی اے آر ریزرویشن قبل ازیں روزانہ 22,000سے فی دن 5,500تک گھٹا دیا گیا ہے۔منگل کے بعد کے ایس آر ٹی سی کی پریمیم بسوں سے عارضی طور پر بلانکٹ اور بیڈ ا سپریڈس نکال لئے گئے ہیں۔بی ایم ٹی سی نے بھی 1.8کروڑ روپیوں کا نقصان اٹھایا ہے اور اس کے 17فیصد روٹس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ہفتہ اور ا توارکو اکیلے 1.60لاکھ روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔
بی ایم ٹی سی کے چیرمن نندیش ریڈی نے کہا ”ایسے بحران کے دوران بھی ہمیں عوام کو خدمت فراہم کرنا ہے۔ اقدامات کے طور پر ہمیں بسوں کی تعداد گھٹانی پڑے گی۔ریڈی نے کہا ڈرائیوروں کوماسک اور سیانیٹری فراہم کئے گئے ہیں۔ ہم کی تین شفٹوں میں بسوں کی صفائی کر رہے ہیں۔